سینے کی جلن کی دوا کا زیادہ عرصے تک استعمال گردوں کے نقصان کا باعث بن سکتا ہے ‘ امریکی تحقیق

جمعہ 15 اپریل 2016 13:15

سینے کی جلن کی دوا کا زیادہ عرصے تک استعمال گردوں کے نقصان کا باعث بن ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) امریکہ میں ہونے والی تحقیق کے مطابق سینے کی جلن کی دوا کا زیادہ عرصے تک استعمال گردوں کے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔امریکہ کے تحقیق کاروں نے 170,000 لوگوں کا معائنہ کیا جو پروٹون پمپ دوا استعمال کر رہے تھے اور 20000 ایسے لوگ جو متبادل دوائیاں لے رہے تھے جو پیٹ میں تیزابیت کو ختم کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

جرنل اف دی امیرکن سوسائٹی آف نیفرالوجی کے مطابق پانچ سال کے عرصے میں یہ بات سامنے آئی کہ 28 فیصد مریض جو پروٹون پمپ دوا لے رہے تھے ان کو گردوں کی مستقل بیماری کا خطرہ تھا اور 98 فیصد کو گردوں کے فیل ہونے کا خطرہ لا حق تھا۔برطانیہ میں پانچ پروٹون پمپ ادویات کی فروخت کی اجازت ہے جو ہر سال لاکھوں لوگوں کا علاج کرتی ہے ‘ ان میں ایسومیپرازول، لینسوپرازول، امرپرامول، پینٹوپرازول، رابیپرازول، اومیپرازول اور پینٹوپرازول کسی بھی دوا خانے سے خریدی جا سکتی ہیں وہ مریض جنھوں نے کو پروٹون پمپ دوا زیادہ عرصے تک استعمال کی گردوں کی خرابی ہونے کا زیادہ امکان تھا۔

متعلقہ عنوان :