اونٹ کے منہ میں زیرہ ، حیدر آباد میں حفاظتی ٹیکوں کیلئے صرف 1000سرنجیں جاری

جمعہ 15 اپریل 2016 17:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء)حیدر آباد میں پیدائشی بچوں کو لگائے جانے حفاظتی ٹیکے نہ ملنے کا صوبائی محکمہ صحت نے نوٹس لیے لیا ہے، پورے حیدر آباد ڈسٹرکٹ کے لیے صر ف ایک ہزار سرنجیں جاری کردی گئیں ۔

(جاری ہے)

حیدرآباد ضلع میں پیدائشی بچوں کو لگائے جانے حفاظتی ٹیکوں کی سرنج گزشتہ برس نومبر دو ہزار پندرہ سے صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے جاری نہ کئے جانے کاصوبائی محکمہ صحت نے فوری طور پر نوٹس لے لیا ۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر حفاظتی ٹیکوں نے ایک ہزار سرنج ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کو بھیج دی ہیں ۔ حیدرآباد محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ضلع بھر میں بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کے 75مراکز ہیں ۔ ایک ہزار سرنج کی کس طرح تقسیم کی جائے جبکہ حیدر آباد ضلع میں ہر مہینے 6ہزار سرنج کی ضرورت ہے ۔