بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی

ہفتہ 16 اپریل 2016 12:13

بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ گرمی کی شدت آئندہ دو تین روز تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

ادھر تلنگانہ میں گرمی کی شدت کے باعث سالانہ چھٹیوں سے پہلے ہی اسکول بند کر دیئے گئے ہیں۔

ماہرین نے گرمی کے شدت کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے، اور مختلف ریاستوں میں پانی پہنچانے کیلئے ریل گاڑیوں کا بندوبست بھی کیا جا رہا ہے. میڈیا رپورٹس میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد ہزاروں تک جا پہنچ سکتی ہے.

متعلقہ عنوان :