ہارون آباد‘تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں چلڈرن وارڈ کا قیام ناگزیر

پیر 18 اپریل 2016 13:23

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اپریل۔2016ء)تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں چلڈرن وارڈ کا قیام ناگزیر شہر اور گردونواح میں شدید گر می کے وجہ سے کمسن بچے اسہال گیسٹرو سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں لیکن چلڈرن وارڈ اور چلڈرن اسپیشلٹ ڈاکٹرزنہ ہو نے سمیت دیگر طبی سہولیات کا فقدان ہے جس وجہ سے بچوں کی اموات میں دن بدن اضافہ ہو تا جا رہا جس کے باعث عوام میں شدید کوفت پائی جا رہی ہے رانا فرید ،رضوان،فر مان ،نعمان ،زاہد چوہدری،سہیل چوہدری سمیت دیگر نے سکریٹری ہیلتھ پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب سے مطا لبہ کیا ہے کہ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال ہارون آباد میں چلڈرن وارڈ سمیت چلڈرن اسپیشلسٹ کو تعینات کئے جائیں ۔