کراچی میں چار روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا

پیر 18 اپریل 2016 16:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اپریل۔2016ء) کمشنر کراچی سید آصف حیدر شاہ نے پیر کو شہر بھر میں چارہ چار روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیاہے۔انسداد پولیو مہم کے دوران22 لاکھ سے زائد بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیاہے۔شہر بھر کی 188 یونین کونسل میں 6 ہزار انسداد پولیو ٹیمیں کام کریں گی۔

(جاری ہے)

کمشنر کراچی نے انسداد پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیو رضاکاروں کے ہمراہ سیکیورٹی تعینات رہے گی،حساس علاقوں میں پیٹرولنگ سمیت اضافی نفری فراہم کی جائے گی۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے ساتھ رابطے میں ہیں،کراچی میں پولیو کے خاتمے کا مطلب پورے پاکستان میں پولیو کا خاتمہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل تعاون کررہے ہیں،جنوری سے اب تک انسداد پولیو مہم کی کووریج میں بہتری آئی ہے۔قطرے پلانے سے منع کرنے کے واقعات میں کمی ہوئی ہے تاہم منع کرنے والے خاندان کے خلاف کارروائی کا کوئی قانون موجود نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :