ایس ایچ او بالاکوٹ کا فری میڈیکل کیمپ کا دورہ

منگل 19 اپریل 2016 14:21

بالاکوٹ۔ 19 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 اپریل۔2016ء) تھانہ بالاکوٹ کے ایس ایچ او محمد ارشد خان نے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ میں سہولیات کا جائزہ لینے اور رضاکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے گذشتہ روز کیمپ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کیمپ میں موجود سینکڑوں مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی اور مختلف آپریشنز پر ڈاکٹروں اور انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں سے آنے والے مایہ ناز ڈاکٹروں نے بے لوث انسانیت کی خدمت کے ساتھ اپنے آپ کو امر کر دیا ہے۔انہوں نے کامیاب کیمپ کے انعقاد پر انتظامیہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔

متعلقہ عنوان :