یونیورسٹی آف ہری پور کے قریب نئی آبادی، ابرار کالونی اور پٹھان کالونی کے بچے پولیو ویکسین سے محروم

منگل 19 اپریل 2016 14:25

ہری پور۔ 19 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 اپریل۔2016ء) یونیورسٹی آف ہری پور کے قریب نئی آبادی، ابرار کالونی، پٹھان کالونی اور دیگر علاقوں کے معصوم بچے پولیو ویکسین سے محروم ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پٹھان کالونی، ابرار کالونی اور یونیورسٹی کے قریب نئی آبادی کے بچے پولیوویکسین سے محروم ہیں،جس کی وجہ سے کم عمر بچوں کے مستقبل پر خطرناک اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ یونیورسٹی روڈ پر بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ ساتھ ہیلتھ سنٹر کی بھی سخت ضرورت ہے۔اہل علاقہ نے محکمہ صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ہیلتھ سنٹر بھی قائم کیا جائے اور نئے بچوں کو پولیو کی ویکسین بھی فراہم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :