شالامار ہسپتال میں ایک سال تک کے نو نہالوں کا مقابلہ صحت

ہفتہ 23 اپریل 2016 17:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اپریل۔2016ء )شالامار ہسپتال میں ایک سال تک کے بچوں کا چودھواں مقابلہ صحت منعقد کیا گیا جس میں شہر بھر سے سینکڑوں بچوں نے شرکت کی ۔مقابلے کو دوحصوں میں تقسیم کیا گیا تھا جس میں ایک سے چھ ماہ تک کے بچے اور دوسرے حصے میں چھ ماہ سے ایک سال تک کے بچے شامل تھے ۔

(جاری ہے)

صحت مند بچوں کا انتخاب ڈاکٹرز کی جیوری نے کیا۔چھ ماہ تک کے بچوں میں انعم نے پہلی ،محمد حسن نے دوسری جبکہ محمد اذان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، جبکہ ایک سال تک کے بچوں میں پہلے نمبر پر فاطمتہ الزہرہ دوسرے پر عبدالہادی اور تیسرے نمبر پر محمد عبداللہ آئے ۔اس کے علاوہ مقابلے میں شرکت کرنے والے تمام بچوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے انعامات دیئے گئے۔