سابقہ صوبائی وزیر میر شیر جان بلوچ کراچی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

جمعہ 25 اپریل 2008 15:46

کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین25اپریل 2008 ) سابقہ صوبائی وزیر گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی میر شیر جان بلوچ جمعہ کے روز کراچی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ان کا تعلق ضلع گوادر سے تھا انہوں نے 18فروری کوہونے والے انتخابات کا بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا کیونکہ محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد شیر جان بلوچ نے بطور احتجاج انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا مرحوم شیر جان بلوچ نے اسمبلی میں اپنے علاقے گوادر کی بھرپور نمائندگی کی اور ہمیشہ حق کی بات کی جس کی وجہ سے ان کے کئی بار حکومت سے اختلاف پیدا ہوا مگر انہوں نے اصولوں کی سیاست ترک نہیں کی مرحوم شیر جان بلوچ کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :