ملیریا سے بچاؤ کا عالمی دن کل منایا جائے گا
اتوار 24 اپریل 2016 13:48
اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ملیریا سے بچاؤ کا عالمی دن کل پیر کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد عوام میں ملیریا سے بچاؤ اور اس کے متعلق پیدا شدہ خدشات اور غلط فہمیوں کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔ملیریا سے بچاؤ کے عالمی دن کے حوالے سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں محکمہ صحت اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات، سیمینارز،واک،مذاکرے اور مختلف پروگرام ترتیب دیے جائیں گے جس سے خطاب کے دوران ماہرین صحت ملیریا سے بچاؤ کی اس کی علامات اور تدارک کے متعلق معلومات فراہم کریں گے۔
اس سلسلے میں اخبارات میں ملیریا کے پھیلاؤ اور اس کے تدارک کے متعلق مضامین شائع جبکہ مختلف ٹی وی چینلز پر اس سے آ ا ٓگاہی کے متعلق خصوصی پروگرام بھی نشر کیے جائیں گے۔(جاری ہے)
جہانیاں سمیت جنوبی پنجاب جیسے پسماندہ علاقوں جہاں صحت و صفائی کا فقدان ہے اور اسی وجہ سے یہاں پر ملیریا کی بیماری کا تناسب دوسرے علاقوں سے زیادہ ہے ایسے علاقوں میں اس مرض سے بچاؤ کے متعلق خصوصی آگاہی مہم شروع کی جائے گی اس کے علاوہ پوسٹرز ،بینرز اور ہینڈ بل کے ذریعے بھی ملیریا سے بچاؤ کے متعلق ہدایات دی جائیں گی۔
ملیریا مچھر کے ذریعے پھیلنے والی بیماری ہے جس کا دورانیہ ایک سے تین ہفتے تک ہوتا ہے علامات میں سردی لگ کر بخار ہونا،کپکپی طاری ہونا ،قے آنا شامل ہے ۔ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں سالانہ 50کروڑ سے زائد افراد ملیریا کا شکار ہوتے ہیں پاکستان میں اوسطاً ایک ہزار میں سے96افراد ملیریا کا شکار ہوتے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق ہر 30سیکنڈ بعد ہونے والی ایک موت کی وجہ ملیریا کا مرض ہوتا ہے دنیا میں ہر سال10لاکھ افراداس مرض کی وجہ سے لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.