پاکستان سمیت دنیا بھر میں ملیریا کا عالمی دن منایا گیا

پیر 25 اپریل 2016 13:29

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 اپریل۔2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ملیریا کا عالمی دن گزشتہ روز منایا گیا ۔ عالمی ادارہ صحت کی اپیل پر منائے جانے والے اس دن کا مقصد عوام میں اس بیماری کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔ عالمی ادارہ صحت ہر سال پاکستان سمیت دنیا بھر میں 25اپریل کو یوم ملیریا مناتا ہے ۔ ملیریا ایک خاص قسم کی مادہ مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے جس کی علامات سات سے دس روز بعد ظاہر ہوتی ہیں جن میں بخار ہونا ، سردی لگنا اور سر درد کی شکایت عام ہے ۔

گزشتہ سال دنیا بھر میں 4لاکھ 38 ہزار افراد ملیریا کے باعث موت کے منہ میں چلے گئے ۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں ہر سال 3.5ملین افراد ملیریا کا شکار ہوتے ہیں ۔ صرف بلوچستان کے 32میں سے 22اضلاع کو ملیریا کے اعتبار سے ہائی رسک قرار دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

صفائی کا خیال رکھ کے گندے پانی کو جمع ہونے سے روک کراور مچھروں کے کاٹنے سے بچا ؤکی جالی اور دواں کے استعمال سے ملیریا سے بچا جا سکتا ہے ۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ بیماری کسی کو ہو جائے تو بہترین علاج موجود ہونے کے باوجود مریض نہ صرف خطرناک پیچیدگیوں کا شکار ہو سکتا ہے بلکہ موت بھی اس کا مقدر بن سکتی ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل کو سامنے رکھ کر سرمایہ کاری کر کے اس موذی مرض کو شکست دی جاسکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :