14لاکھ 93 ہزاراور 345 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کے لیے محکمہ صحت کی 727 ایریا انچارجزپر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دیں ہیں، انوارالحق کاکڑ

پیر 25 اپریل 2016 17:03

کوئٹہ۔ 25اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 اپریل۔2016ء) حکومت بلوچستان کے ترجمان انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ تین روزہ قومی انسداد پولیو مہم کے دوران بلوچستان کے 13اضلاع کے 335یونین کونسلز میں پانچ سال تک کی عمر کے14لاکھ 93 ہزاراور 345 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے ویکسین کے قطرے پلانے کے لیے محکمہ صحت کی 727 ایریا انچارجزپر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں تاکہ گھروں اور سکولوں کے علاوہ ٹرانسپورٹ اڈوں ،ریلوے اسٹیشنز ،ایئر پورٹ اور شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہ سکے۔

یہ بات انہوں نے پیر کو ”اے پی پی“کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہی۔انوارالحق کاکڑنے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری اور چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ کی ہدایت کی روشنی میں پیر شروع ہونے والی تین روزہ انسداد پولیو مہم کی کڑی نگرانی ومانیٹرنگ کے لیے کمشنر کوئٹہ ڈویژن کے دفتر میں خصوصی کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے اور کسی غفلت وکوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

حکومت بلوچستان کے ترجمان انوارالحق کاکڑ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بچوں کو مختلف وقفوں سے بار بار پولیو ویکسن کے قطرے پلانے کا مقصد اس وائرس کا یکسر خاتمہ کرنا ہے تاکہ بلوچستان کو پولیو فری صوبہ بناکر معصوم بچوں کو روشن مستقبل فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :