صبح کے وقت زکام کی دوا لینا زیادہ موٴثر ہے،طبی ماہرین

منگل 26 اپریل 2016 13:43

صبح کے وقت زکام کی دوا لینا زیادہ موٴثر ہے،طبی ماہرین

لندن۔ 26 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 اپریل۔2016ء) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ زکام کی دوا اگر صبح کے وقت کے وقت لی جائے تو وہ زیادہ موٴثر ثابت ہوتی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یونیورسٹی آف برمنگھم کے تحقیق کاروں نے دوا کے استعمال کے طریقے کو بہتر بنانے کے حوالے سے 65 کی عمر سے زائد 300 لوگوں پر تحقیق کی ہے۔زکام کی وجہ سے معمر افراد میں بیماریاں لاحق ہونے اور مرنے کے واقعات زیادہ ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے دوپہر کے کھانے سے قبل دوا لی ان میں اینٹی باڈیز زیادہ اور مدافعانہ تھے ۔ ڈاکٹر این فلپس کا کہنا ہے کہ اس تحقیق کے نتائج معنی خیز تھے اور ڈاکٹروں کو ضرور سوچنا چاہیے کہ زکام کے ٹیکے صبح ہی لگایا کریں۔انھوں نے بتایا کہ کئی ہسپتالوں کو یہ کام ویسے ہی شروع کر دینا چاہیے کیونکہ اس سے نہ تو کوئی خرچ آتا ہے اور نہ اس سے مریض کو کوئی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مطالعہ معالجے کے دوران جسمانی اوقاتِ کار کے استعمال کا آغاز ہو سکتا ہے تاہم ابھی تک اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ صبح اور دوپہر کے مدافعاتی نظام میں کیا فرق ہے۔