عالمی ادارہ صحت نے دنیا کے مختلف حصوں میں زیکا وائرس میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا

منگل 26 اپریل 2016 14:36

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اپریل۔2016ء ) عالمی ادارہ صحت نے دنیا کے مختلف حصوں میں زیکا وائرس میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقعالمی ادارہ صحت کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ یورپ میں مچھر کی افزائش کے موسم کا آغاز ہو گیا ہے جو وائرس میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔

(جاری ہے)

حال ہی میں سائنسی رسالے ای لائف میں شائع ہونے والے ایک تفصیلی نقشے کے مطابق دنیا میں تقریبا سوا دو ارب لوگ ایسے علاقوں میں آباد ہیں جہاں زیکا وائرس پھیلنے کا خدشہ موجود ہے۔ جن علاقوں میں اس وائرس کے پھیلنے کا خدشہ ہے اس میں جنوبی امریکہ کے طویل ساحلی علاقے اور وہ شہر شامل ہیں جو دریائے ایما زون کے آس پاس آباد ہیں۔

متعلقہ عنوان :