خطرناک امراض سے بچنے کیلئے کھانوں میں آئیو ڈین ملے نمک کا استعمال یقینی بنایا جائے۔ ماہرین طب

منگل 26 اپریل 2016 15:09

فیصل آباد۔26اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 اپریل۔2016ء ) آئیوڈین ملے نمک کی کمی انسان کو مختلف بیماریوں میں مبتلا کر رہی ہے لہٰذا خطرناک امراض سے بچنے کیلئے کھانوں میں آئیو ڈین ملے نمک کا استعمال یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد کے ماہرین طب نے بتایاکہ محکمہ صحت کے ملازمین خصوصاً لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں آئیوڈین ملے نمک کے استعال سے متعلق پیغام کو گھر گھر پہنچائیں کیونکہ آئیوڈین کی کمی کی وجہ سے گلہڑ کی بیماری سمیت پیدائشی نقائص گونگا و بہرہ پن، بھینگاپن ، چھوٹا قد، دماغی سستی اور دیگر امراض کے لاحق ہونے کا خطرہ ہو سکتا ہے لہٰذا احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے آئیوڈین ملے نمک کے استعمال کو فروغ دیا جائے ۔