چاروں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت سمیت 28 اضلاع کو ہیپاٹائٹس کی بیماری کے حوالے سے حساس قرار دیدیا

منگل 26 اپریل 2016 16:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اپریل۔2016ء) پاکستان کے چاروں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت سمیت 28 اضلاع کو ہیپاٹائٹس کی بیماری کے حوالے سے حساس قرار دے دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ایک سرکاری ادارے کی حالیہ ریسرچ کے مطابق چاروں صوبوں کے 27 اضلاع اور اسلام آباد کو ہیپاٹائٹس کے حوالے سے حساس قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حساس قرار دیے گئے اضلاع میں پنجاب کے 10، بلوچستان کے 8، سندھ کے 5 ، خیبر پختونخوا کے 4 اضلاع اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد شامل ہیں ۔

ہیپاٹائٹس سی کے حوالے سے سب سے زیادہ خطرناک صورتحال پنجاب کے ضلع وہاڑی کی ہے ‘ ہیپاٹائٹس بی کے سب سے زیادہ مریض بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں موجود ہیں۔ دوسری طرف ہیپاٹائٹس سی کے سب سے کم مریض خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں ہیں جہاں پر صرف 3 فیصد لوگوں میں یہ مرض پایا جاتا ہے جبکہ ہیپاٹائٹس بی کے سب سے کم مریض پنجاب کے ضلع راجن پور میں ہیں جہاں صرف 4 فیصد لوگ اس بیماری کا شکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :