لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے ایک اور خاتون دم توڑ گئی ، جاں بحق افراد کی تعداد 27ہو گئی

بدھ 27 اپریل 2016 14:21

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اپریل۔2016ء) لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے ایک اور خاتون جناح ہسپتال لاہور میں دم توڑ گئی ، جاں بحق افراد کی تعداد 27ہو گئی ۔ لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے زہر قاتل بن گئی ۔

(جاری ہے)

زہریلی مٹھائی سے متاثرہ نصرت کو دیگر پانچ افراد کے ساتھ رات گئے جناح ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا تھا تاہم نصرت نامی خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی جس کے بعد زہریلی مٹھائی سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 27ہوگئی ہے ۔

محکمہ صحت کے مطابق مٹھائی میں سیلفولائل نامی کیمیکل شامل تھا جس کے تریاق کے لیے کوئی دوا کارگر نہیں ۔ لیہ کے نواحی علاقے کروڑ لعل عیسن میں بچے کی پیدائش کی خوشی میں مٹھائی بانٹی گئی جس سے 40سے زائد افراد کی حالت غیر ہوگئی ۔ زہریلی مٹھائی سے متاثرہ 8سگے بھائیوں ، خواتین اور بچوں سمیت 27افراد لقمہ اجل بن گئے ۔

متعلقہ عنوان :