تحفظ اور صحت کا عالمی دن کل منایاجائے گا

بدھ 27 اپریل 2016 15:26

فیصل آباد۔27اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اپریل۔2016ء )پاکستان سمیت دنیا بھر میں کام کے دوران تحفظ اور صحت کا عالمی دن کل جمعرات کو بھر پور طریقے سے منایاجائے گا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انٹر نیشنل لیبر آرگنائزیشن ، محکمہ محنت و افرادی قوت سمیت دیگر سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے اشتراک سے صوبہ بھر کے تمام اہم شہروں میں خصوصی واکس، سیمینارز ، ورکشاپس ، کانفرنسز کا اہتمام کیاجائے گا جس سے مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات خطاب کریں گی ۔

ہر سال 28 اپریل کو یہ دن منانے کا مقصد عوام الناس میں سرکاری و غیر سرکاری، نجی وصنعتی اور دیگر اداروں میں دوران ڈیوٹی اور فرائض کی سرانجام دہی کے اوقات میں اپنی جان و مال کے تحفظ اور صحت عامہ کی حفاظت کے بارے میں شعور بیدار کرنا ہے۔