تھیلسمیا جیسے موذی مرض پر قابو پانے کیلئے شہریوں میں ز یادہ سے زیادہ آگاہی اور شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ٗعرفان صدیقی

میڈیا کو سراپا فروشی کے بجائے ایسے مسائل کے طرف بھی توجہ دینی چاہئے جن کا تعلق عام آدمی سے ہے ٗ تقریب سے خطاب

بدھ 27 اپریل 2016 21:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اپریل۔2016ء) وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ تھیلسمیا جیسے موذی مرض پر قابو پانے کیلئے شہریوں میں ز یادہ سے زیادہ آگاہی اور شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ تھیلسمیا کے بارے میں شہریوں میں آگاہی فراہم کرنے کیلئے معلومات پمفلٹ چھپائے گئے ہیں جو مختلف تعلیمی اداروں سمیت دیگر اہم مقامات پر تقسیم کیے جائیں گے۔

میڈیا کو سراپا فروشی کے بجائے ایسے مسائل کے طرف بھی توجہ دینی چاہئے جن کا تعلق عام آدمی سے ہے۔ ان خیالات کا اظہار تھیلسمیا کے عالمی دن کے موقع پر میر خلیل الرحمن سوسائٹی اور سیف بلڈ ٹرانسفرز پروگرام کے تعاون سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تھیلسمیا جیسے مہلک مرض سے شہریوں میں آگاہی اور شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم بیماریوں کے سد باب کیلئے جہاں ادارے اور تنظیمیں ضروری ہیں وہاں سب کی ضرورت آگاہی اور شعور ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں شرح خواندگی میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے شہریوں میں ان مہلک امراض سے متعلق معلومات اور آگاہی فراہم کرنا بھی آسان ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان بیماریوں سے م تعلق ضروری اور اہم معلومات عوام تک پہنچ جائیں تو قانون سازی کی ضرورت بھی نہیں رہتی۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا کو ان بیماریوں سے متعلق شہریوں میں معلومات اور شعور اجاگر کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا ان مسائل پر بھی توجہ دے جن کا تعلق عام آدمی سے ہے۔ انہوں نے کہاکہ مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کو بھی میڈیا میں کوریج ملنی چاہئے۔ حال ہی میں اسلام آباد میں قومی کتاب میلہ منعقد ہوا جس میں ایک اندازے کے مطابق 60 ہزار افراد نے شرکت کی اور ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی کتابیں فروخت ہوئیں لیکن اس کتاب میلے کو میڈیا میں مناسب کوریج نہیں دی گئی۔

انہوں ن ے کہا کہ اس حوالے سے میڈیا کو جامع پالیسی بنانی چاہئے تاکہ آنے والی نسلوں کو مہلک بیماریوں سے بچنے میں کردار ادا کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے سیمینار کا انعقاد زیادہ سے زیادہ ہونا چاہئے جن میں علماء، کالم نگاروں اور اساتذہ کی خدمات بھی حاصل کی جائیں تاکہ شہریوں کو مکمل اور درست معلومات کی فراہمی میں مدد مل سکے۔ سیمینار سے واصف ناگی، عامر مقبول سمیت دیگر نے خطاب کیا۔