دنیا میں ہر سال 50 کروڑ سے زائد افرادملیریا میں مبتلا،دس لاکھ موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں‘ رپورٹ

جمعرات 28 اپریل 2016 12:51

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء) صحت کے شعبے میں کام کرنے والے عالمی اداروں نے متنبہ کیا ہے کہ اگر تدارک کیلئے اقدامات نہ کئے گئے تو پاکستان میں 20لاکھ افراد کے ملیریا بخار میں مبتلا ہونے کے امکانات موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار حکیم محمد احمد سلیمی، حکیم محمد افضل میو،حکیم احمد حسن نوری اور دیگر نے پاکستان طبی کانفرنس لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام ملیریا بخار کے حوالے سے منعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے ایک جائزہ کے مطابق تقریباً دنیا کی نصف آبادی خاص طور پر کم آمدنی والے ممالک ملیریا کے خطرے سے دوچار ہیں اورہر سال 500 ملین (50 کروڑ) سے زائد افرادملیریا میں مبتلا ہوتے ہیں اور ایک ملین یعنی 10 لاکھ افراد اس بخار کی وجہ سے موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ملیریا سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات انتہائی ناگزیر ہیں۔

جس علاقہ میں ملیریا کی وباء عام ہوتی ہے اس علاقے کے لوگوں میں اس مرض کے خلاف کچھ قدرتی مدافعت ہوتی ہے مگر ایسے علاقوں میں باہر سے آنے والے افراد اس وباء سے نہیں بچ سکتے لہٰذاانہیں ضرور احتیاطی تدابیر اختیار کرنا چاہیے اور حفظ ما تقدم کے تحت ملیریا سے محفوظ رکھنے والی ادویات استعمال کرلینا چاہیے ۔اس لیے ضروری ہے کہ جس کسی نے ایسے علاقوں میں جانا ہو جہاں ملیریا کی وباء پھیلی ہو تو انہیں ملیریا سے بچاؤ کے لیے حفاظتی ادویات کا استعمال دو ہفتے پہلے شروع کر دینا چاہئے اور ان علاقوں سے نکلنے کے بعد ایک ماہ تک جاری رکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ملیریا سے محفوظ رہنے اور علاج کے لیے تلسی کے تازہ پتے10گرام ،سیاہ مرچ 3گرام دونوں کوباریک پیس کر چنے برابر گولیاں بنائیں۔صبح دوپہر شام ایک ایک گولی پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ملیریا سے بچاؤ کے لیے اس کا استعمال انتہائی فائدہ مند ہے - اس کے علاوہ یہ نسخہ بھی اس مقصد کے لیے مفید ہے کرنجوہ30گرام،ست گلو، نیم کے پتے ،سیاہ مرچ ہر ایک10گرام باریک کر کے سفوف بنائیں اور چنے کے برابر گولیاں بنائیں اور صبح دوپہر شام ایک ایک گولی استعمال کریں ۔

متعلقہ عنوان :