لازمی ادویات لسٹ “ میں عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کو مد نظر رکھتے ہوئے ترامیم

جمعرات 28 اپریل 2016 14:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 اپریل۔2016ء)محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے سالوں بعد”لازمی ادویات لسٹ “ میں ضرورت کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کو مد نظر رکھتے ہوئے ترامیم کر دی ہے ۔ سینئر پروفیسرز اور ایم ایس پر مشتمل کمیٹی نے عصر حاضر میں جدید طبی سہولیات کے پیش نظر نئی ادویات کی شمولیت اور غیر ضروری ادویات کو نکال دیا گیا ۔

(جاری ہے)

نئی لسٹ جلد ہی تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کو ارسال کر دی جائے گی ۔حکومت کی جانب سے وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر فیصل مسعود کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی دیگر ممبران میں پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج ، ڈین پی جی ایم آئی لاہور جنرل ہسپتال ڈاکٹر خالد محمود، پروفیسر آف میڈیسن علامہ اقبال میڈیکل کالج ڈاکٹر عارف محمود صدیقی، ایم ایس میو ہسپتال، جناح ہسپتال اور لاہور جنرل ہسپتال سمیت سیکشن آفیسر ڈرگ کنٹرول شامل تھے۔