حق پرست عوام رضو ان کی صحتیابی کیلئے خصوصی دعا کریں، الطاف حسین

منگل 29 اپریل 2008 17:25

لندن (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین29اپریل 2008 ) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے مسلح دہشت گر دوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایم کیوایم رنچھو ڑ لائن سیکٹر کے کارکن رضوان ولد فیاض کی شدید علالت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے دعا کی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے حق پر ست ماؤں ،بہنوں ،بزرگوں اور کارکنان سے اپیل کی کہ وہ رضوان کی جلد صحتیابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کریں ۔واضح رہے کہ 20اپریل 2008ء کو مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے رضوان کو شدید زخمی کردیا رضوان کو مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔