ٹنڈو آدم اور اس کے گر دو نواح میں شدید گرمی کی لہر کی وجہ سے گیسٹرو کی وباء پھیل گئی

منگل 29 اپریل 2008 17:26

ٹنڈو آدم (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین29اپریل 2008 ) ٹنڈو آدم اور اس کے گر دو نواح میں شدید گرمی کی لہر کی وجہ سے گیسٹرو کی وباء پھیل گئی ہے ۔ ٹھنڈے مشروبات کی طلب میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے اور منہ مانگے داموں برف اور مشرواتکی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ گیسٹرو کا سبب دھوپ کی شدت ‘ گے سڑے پھل ‘ مضر صحت اشیاء کا استعمال بتایا جارہا ہے جبکہ گندگی بھی اس کی بڑی وجہ ہے ۔

(جاری ہے)

ٹنڈو آدم کے تعلقہ اسپتال اور تمام پرائیویٹ اسپتالوں اور نجی کلینکوں میں روزانہ سینکڑوں گیسٹرو کے مریض لائے جارہے ہیں ۔ ایسی صورتحال میں میڈیکل اسٹوروں پر فلیجل ڈرپ سمیت دیگر ادویات ختم ہوگئی ہیں ۔ ٹنڈو آدم کے شہریوں نے محکمہ صحت کے حکام بالا ‘ ای ڈی او ہیلتھ سانگھڑ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گیسٹرو کی وبا کو کنٹرو ل کرنے کے لئے اقدامات کریں ۔

متعلقہ عنوان :