ڈینگی آگاہی مہم میں البیراک پیش پیش، ڈینگی آگاہی واک کا اہتمام

جمعہ 29 اپریل 2016 16:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء) البیراک ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے یونین کونسل ۱۱ کے علاقے عثمان چوک پرخصوصی ڈینگی و صفائی آگاہی مہم کا انعقاد کیا۔آگاہی مہم کا مقصد علاقہ مکینوں کو صحت مند زندگی میں صفائی کی اہمیت و افادیت اور ڈینگی سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر سے آگاہ کرنا تھا۔ البیراک کمیونیکیشنز ٹیم نے چوک پرآگاہی کیمپ لگایا ۔

مقامی سکول کے بچوں نے بھی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

(جاری ہے)

البیراک کے سینئر منیجر آپریشنز مسعود دیویچی نے ٹیم کے ہمراہ عوام میں صفائی و ڈینگی آگاہی مواد تقسیم کیا۔ اس موقع پر سینئر منیجر کا کہنا تھا کہ عوام الناس اور سینٹری ورکرز کے باہمی تعاون سے ہی شہر لاہور سے ڈینگی کا خاتمہ مُمکن ہے لہذا عوام کو چاہئیے کہ ڈینگی کے خلاف جنگ میں کمپنی کا ساتھ دیں اور صفائی کا خیال رکھیں۔ البیراک کی جانب سے ڈپٹی منیجر وقاص شاہ، اسسٹنٹ منیجر ز شاہان خان، مبشر تنویر، سہیل محمود ، نعمان پطرس، سعدیہ رفیق بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :