فیصل آباد میں مضرصحت دودھ پینے سے خواتین سمیت120 افراد کی حالت غیر

پیر 2 مئی 2016 11:55

فیصل آباد میں مضرصحت دودھ پینے سے خواتین سمیت120 افراد کی حالت غیر

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 مئی۔2016ء ) فیصل آباد میں مضرصحت دودھ پینے سے خواتین سمیت120 افراد کی حالت غیر ہوگئی جس میں زیادہ تعداد بچوں کی تھی ، 120 افراد کو علاج کیلئے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیا ، لیبارٹری تجزیئے میں دودھ اور سوڈا مضر صحت ثابت ہونے پر پولیس نے ملک شاپ اور سوڈا واٹر فیکٹری کے مالک کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد میں مضرصحت دودھ پینے سے بچوں اور خواتین سمیت 120 افراد کی حالت غیر ہوگئی جنہیں الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق محلہ غلام محمد آباد کے مکینوں نے دکاندار کی جانب سے لوگوں میں تقسیم کیا گیا دودھ پیا تھا جسے پی کر 120 افراد کی حالت غیر ہوگئی جس میں زیادہ تعداد بچوں کی تھی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سی پی او افضال کوثرنے الائیڈہسپتال میں متاثرہ بچوں کی عیادت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ مضر صحت دودھ تقسیم کرنے والے دکاندار کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ دودھ کے نمونے بھی لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ۔ فیصل آباد میں مضر صحت دودھ سوڈا پینے والوں کی میڈیکل رپورٹ دودھ سوڈا دونوں ہی مضر صحت قراردئیے گئے ۔پولیس نے ملک شاپ کے مالک سرور گجر اور سوڈا واٹر فیکٹری کے مالک مقصود کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

فیصل آباد میں مفتے کا دودھ سوڈا پینے والے 120 سے زائد افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ متاثرین میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل تھی جس نے پیا سارے ہسپتال جا پہنچے۔ دودھ سوڈا پینے والے متاثرین کے ٹیسٹ لئے گئے۔ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ میں عقدہ کھلا دودھ اور سوڈا دونوں ہی مضر صحت تھے۔

متعلقہ عنوان :