دمہ کی بیماری سے آگاہی کا عالمی دن کل منایا جائے گا

پیر 2 مئی 2016 13:04

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 مئی۔2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں دمہ کی بیماری سے آگاہی کا عالمی دن کل منگل منایا جائے گااس دن کے حوالے سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں محکمہ صحت اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس میں محکمہ صحت سے وابستہ افراد،ڈاکٹرز اور مقررین دمہ کی علامات اور اس سے بچاؤ کے متعلق معلومات فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں تیس کروڑ سے زائد افراددمہ کے مرض کا شکار ہیں۔تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں کے ماہرین امراض سینہ کا کہنا ہے کہ دمے کی بیماری کی وجوہات میں فضائی آلودگی،سگریٹ نوشی،دھواں،قالین اور مٹی کی دھول نمایاں ہیں۔ماہرین کے مطابق دمے کے مریضوں کیلئے گھر سے قالین ا ور پردے ہٹا دیں پالتوجانور اور پرندے بھی گھروں میں رکھیں۔ماہرین کے مطابق مرض کی ابتدا میں ان ہیلر کے استعمال سے مزید پیچیدگیوں سے بچا جا سکتا ہے۔پاکستان سمیت دمہ کی بیماری سے آگاہی کا عالمی دن ہر سال ماہ مئی کے پہلے منگل کو منایا جاتا ہے

متعلقہ عنوان :