پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے مختلف شہروں میں انسداد پولیو مہم کا آغازکردیا گیا

پیر 2 مئی 2016 14:27

لاہور /ملتان /پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مئی۔2016ء) پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے مختلف شہروں میں انسداد پولیو مہم کا آغازکردیا گیا تفصیلات کے مطابق لاہور،ملتان اور فیصل آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے مختلف شہروں میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا۔صوبائی دارالحکومت لاہور کی تمام یونین کونسلز میں انسداد پولیو مہم کیلئے چار ہزار تین سو ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جو گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر تقریبا پندرہ لاکھ بچوں کو قطرے پلائیں گی۔

۔مہم کی نگرانی متعلقہ ٹاوٴن ایڈمنسٹریٹرز کریں گے لاہور ریلوے اسٹیشن ،لاڑی اڈہ اور دیگر مصروف ترین مقامات سمیت شہر کیداخلی اور خارضی راستوں اور سرکاری ہسپتالوں پر بھی انسداد پولیو مہم کے کیمپ قائم کیے گئے ‘رضا کاروں کی حفاظت کیلئے پولیس اہلکار تعینات ہوں گے ‘ملتان میں مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر 8 لاکھ سے زائد بچوں کو حفاطتی قطرے پلائے جائیں گے ضلعی انتظامیہ کے مطابق جو والدین بچوں کو قطرے پلانے سے انکاری ہوں گے ان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا معصوم بچوں کو معذوری سے بچانے کیلے حکومت ہر حد تک جائیگی۔

(جاری ہے)

ادھر پشاور کی 43یونین کونسلز میں آٹھ روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ‘ ایک لاکھ 24 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤکے انجکشن لگائے جائیں گے۔مہم کے لیے چار ہزار موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ‘آئی ڈی پیز اور افغان مہاجرین کے بچوں کو خصوصی طور پر مہم میں شامل کیا گیا اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انظامات کئے گئے

متعلقہ عنوان :