زیکا وائرس سے امریکا میں پہلی ہلاکت

پیر 2 مئی 2016 15:17

واشنگٹن۔ 2 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مئی۔2016ء) زیکا وائرس کی وجہ سے امریکا میں پہلی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے۔ واشنگٹن میں فیڈرل ہیلتھ اتھارٹی کے مطابق اس وباء میں مبتلا ہونے والا ایک 70 سالہ شہری جانبر نہیں ہو سکا ہے۔

(جاری ہے)

سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ مچھر کے کاٹنے سے پھیلنے والی یہ وباء انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ واضح رہے کہ ابھی تک اس حوالے سے کوئی خفاظتی یا بچاؤ کی ویکسین بھی تیار نہیں کی جا سکی۔