گرین ٹاؤن میں جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی، فیکٹری سیل ،مالک سمیت 3افراد گرفتار
پیر 2 مئی 2016 16:37
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مئی۔2016ء) لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے چھاپہ مار کر جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری سیل کرکے مالک سمیت 3افراد کو گرفتار کرلیا ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق لاہور میں فوڈ کنٹرول اتھارٹی کے بعد ڈرگ کنٹرول اتھارٹی بھی حرکت میں آگئی ہے اور پیر کے روز پولیس کی مدد سے گرین ٹاؤن میں کالج روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی ادویات تیار کرنے والی فیکٹری پکڑ لی ۔
فیکٹری مالک نے چھاپہ مار ٹیم کے سامنے اعتراف کیا کہ وہ طویل عرصے سے جان بچانے والی جعلی ادویات تیار کرتے ہیں اور ان پر غیر ملکی کمپنیوں کا ٹیگ لگا کر پورے پنجاب میں سپلائی کرتے ہیں۔ اس مکروہ دھندے میں اس کے ساتھ 10سے 12افراد ملوث ہیں۔ پولیس نے فیکٹری مالک اور 2ملازمین کو گرفتار کرکے فیکٹری سیل کردی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.