ہیپا ٹائٹس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث 7فیصد سے زائد لوگوں کی بینائی بھی متاثر ہونے لگی

بدھ 4 مئی 2016 13:26

فیصل آباد۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 مئی۔2016ء ) ہیپا ٹائٹس کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ نے تشویشناک صورتحال اختیار کر لی ہے اور اب یہ تعداد لاکھو ں سے بڑھ کر کروڑوں کے ہندسوں کو چھونے لگی ہے جبکہ ہیپا ٹائٹس کے مرض میں اضافہ سے 7فیصد سے زائد لوگوں کی بینائی بھی بری طرح متاثر ہونے لگی ہے لہٰذا اگر اس صورتحال پر فوری قابو نہ پایا گیا تو آئندہ پانچ دس برسوں میں یہ تعداد اتنی زیادہ ہو جائے گی کہ اسے کنٹرول کرنا ممکن نہ رہے گا اس لئے جب تک عوام میں سرکاری طور پر صحت کے شعبہ میں خرچ کئے جانے والے بھاری بجٹ کی مانیٹرنگ کرنے کا عملی طور پر شعور پیدا نہیں ہوتا اس وقت تک ان خرابیوں اور محکمانہ کرپشن کو روکنا ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب میڈیکل فیصل آباد و الائیڈہسپتال فیصل آباد کے ماہرین طب نے بتایا کہ کسی بھی ملک ، قوم ، معاشرے میں دو شعبے ایسے ہوتے ہیں جن پر عوامی فلاح و بہبود کا مکمل انحصار ہوتا ہے ان میں ایک صحت اور دوسرا شعبہ تعلیم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دونوں شعبوں کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے جبکہ اس ضمن میں مخیر حضرات بھی اپنا اہم کر دار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :