ڈینگی لاروے پر کنٹرول کر کے وبا پر قابو پانے کیلئے سرگرمیوں کو عروج دیا جائے ‘ جاوید اقبال بخاری

جمعہ 6 مئی 2016 14:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء) محکمہ کوآپریٹو کے ایڈیشنل سیکرٹری جاوید اقبال بخاری نے کہا ہے کہ ڈینگی لاروا کے کنٹرول انتظامات میں لا پرواہی اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والے محکمہ جات اور ڈیوٹی افسران کو کسی صورت معاف نہ کیا جائے گا،ٹاؤن بھر میں انسداد ڈ ینگی کے حوالے سے سرگرمیوں کو عروج دیا جائے تاکہ ڈینگی لاروے پر کنٹرول کر کے اس وبا پر قابو پایا جا سکے،اس سلسلے میں صفائی نصف ایمان کو اپنا موٹو بناتے ہوئے صفائی انتظا ما ت کو عروج دوام دینا ہو گا۔

ٹاؤن بھر میں ڈینگی لاروے کے خاتمہ کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات کی چیکنگ کا عمل شروع کیا جا رہا ہے نا قص کارکردگی اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف یکطرفہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس امر کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر علی شہزاد،ٹاؤن میونسپل آفیسر اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

ایڈیشنل سیکر ٹری کو آپریٹو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ موسم کے دوران ڈینگی لاروے کی افزائش میں اضافہ ہوا تھا۔جس پر تیزی سے قابو بھی پایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹاؤن بھر میں صفائی ستھرائی انتظامات کو فو قیت دینا ہو گی تا کہ ڈینگی لاروے کی جائے افزائش کے خاتمے کے بعدان کی افزائش میں اضافہ ممکن نہ ہو سکے۔ٹاؤن بھر میں واقع تمام قبرستانوں، ہسپتالوں،کارخانوں،ہوٹلوں ، ریسٹورنٹس،ٹائر پنکچر شاپس، ٹائر گوداموں کی چیکنگ سختی سے شروع کریں ۔

یو نین کونسل کی سطح پرتمام خالی پلاٹوں سے کوڑے کرکٹ کا خاتمہ عمل میں لائیں۔انہوں نے کہا کہ تمام سکولوں کالجو ں میں طلباء و طالبات کو فل آستین کی شرٹس پہننے کی ہدایت کی جائے۔سیکرٹری کو آپریٹو نے کہا کہ موسم برسات شروع ہونے سے قبل تمام یونین کونسلوں میں نکاسی آب کاٹھوس انتظامات کئے جائیں تاکہ کسی بھی مقام پر پانی کھڑا نہ ہو اور ڈینگی لاروے کی افزائش کاپیش خیمہ ثابت نہ ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ ا نڈور اور آؤٹ ڈور سرگرمیوں کوخاص فوقیت دی جائے۔ٹاؤن میں واقع سماجی ادارے انسداد ڈینگی کے حوالے سے لوگوں میں شعور کو اجاگر کرنے اور آگاہی بارے سر گرمیاں شروع کریں۔انہوں نے کہا تمام کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیاں ڈینگی لاروے کے حوالے سے سیمینار اورورکشاپس کا انعقاد کرائیں۔

متعلقہ عنوان :