خون نکالے بغیر مائیکرو ویو شعاعوں سے شوگر چیک کر نے کا آلہ ایجاد کرلیا

نیا آلہ کارڈف یونیورسٹی کے سکول آف انجینئرنگ نے تیار کیا ہے ‘آلے کو مریض اپنی جلد پر لگا سکتے ہیں ‘سائنسدان

جمعہ 6 مئی 2016 14:38

خون نکالے بغیر مائیکرو ویو شعاعوں سے شوگر چیک کر نے کا آلہ ایجاد کرلیا

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء)سائنس دانوں نے خون میں گلوکوز کی مقدار معلوم کرنے کا ایک ایسا آلہ ایجاد کیا ہے جو جلد میں سوئی چبھونے کی بجائے مائیکرو ویو شعاعوں کی مدد سے کام کرتا ہے۔اب تک ذیابیطس کے مریضوں کو دن میں کئی بار خون میں گلوکوز کی مقدار معلوم کرنی ہوتی ہے یا پھر بلڈ گلوکوز مانیٹرز استعمال کرنے ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ نیا آلہ کارڈف یونیورسٹی کے سکول آف انجینیئرنگ نے تیار کیا ہے اس آلے کو مریض اپنی جلد پر لگا سکتے ہیں پروفیسر ایڈریئن پورچ کے مطابق خون میں گلوکوز کی مقدار کو جانچنے کیلئے روایتی طریقہ ہے کہ خون نکالا جائے ‘ ہمارے آلے میں ایسا نہیں ہے۔پرفیسر پورچ کے مطابق آلے کو کسی بھی چپکنے والی شے کے ساتھ بازو پر یا جسم پر لگایا جا سکتا ہے ‘یہ آلہ زیادہ عرصے چلے گا اور اس میں کسی قسم کے کیمیا بھی موجود نہیں۔انھوں نے بتایا کہ آلے سے حاصل کی جانے والی معلومات کمپیوٹر یا موبائل کی ایپلیکیشن پر محفوظ ہوتی رہیں گی۔