پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیلیسیمیا کی بیماری سے آگاہی کا عالمی دن کل منایا جائیگا

ہفتہ 7 مئی 2016 12:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 مئی۔2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیلیسیمیا کی بیماری سے آگاہی کا عالمی دن8مئی اتوار کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد تھیلیسیمیا کی بیماری کی روک تھام کے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنا ہے اس دن کے حوالے سے ملک بھر میں سیمینارز،واک اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین صحت تھیلیسیمیا کی بیماری اور اس کی پیچیدگیوں کے متعلق آگاہی دیں گے ۔

(جاری ہے)

ماہرین صحت کے مطابق اس بیماری کی وجوہات کزن میرج اور موروثی ہیں ۔جنوبی پنجاب میں تھیلیسیمیا انتہائی برق رفتاری سے پھیل رہا ہے جس سے معصوم بچوں میں شرح اموات خطرناک حد تک بڑھ گئی ہیں تھیلیسیمیا سنٹرز نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے اس مرض سے بچاؤ ،خون کی فراہمی اور شعور و آگہی مہم نہ ہونے کے برابر ہے ۔

متعلقہ عنوان :