لاہور اسٹیشن کو مقبول بنانے کیلئے نئے آئیڈیاز لے رہاں ہوں ‘ اسٹیشن ڈائریکٹر عابد بخاری

اتوار 4 مئی 2008 12:20

لاہور( اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین04مئی2008 ) ریڈیو پاکستان لاہور کے نئے اسٹیشن ڈائریکٹر عابد بخاری نے کہا ہے کہ ریڈیو پاکستان کے پروگراموں کو دلچسپ بنانے کیلئے بہت جلد عملی اقدامات اٹھائے جائینگے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں پروڈیوسرز کے علاوہ یہاں کام کرنیوالے مختلف لوگوں سے نئے آئیڈیاز پر مشورے شروع کر دئیے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان ایک اہم ادارہ ہے اور میں اپنا براڈ کاسٹنگ کا تمام تجربہ بروئے کار لا کر ریڈیو پاکستان لاہور کو ایک مقبول اسٹیشن بنانے میں بھرپور کردار ادا کروں گا ۔

واضح رہے کہ اسٹیشن ڈائریکٹر عابد بخاری نے یکم مئی سے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں جبکہ انکے پیشرواسٹیشن ڈائریکٹر ستار سید کا تبادلہ ریڈیو پاکستان اسلام آباد اسٹیشن ڈائریکٹر کے طور پر کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :