بھکر،غیر معیاری اور مضر صحت مشروبات کی فروخت بڑھ گئی

ہفتہ 7 مئی 2016 13:58

بھکر۔7 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 مئی۔2016ء )ضلع بھر میں موسم گرما شروع ہوتے ہی غیر معیاری اور مضر صحت مشروبات کی فروخت عروج پر پہنچ گئی جس سے بیماریاں پھیلنے لگیں، تفصیل کے مطابق ضلع بھر میں موسم گرما کے آغاز سے ہی غیر معیاری اور مضرصحت مشروبات کی فروخت سے لوگوں میں بیماریاں پھیل رہی ہیں جس پر سماجی حلقوں نے محکمہ صحت کے عملہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان غیر معیاری مشروبات کو فروخت کرنیوالوں کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے اور بھکر شہر اور گردونواح میں لگے ان سٹالز کو ختم کروایاجائے۔