تھیلیسیمیا کے مرض کی شدت اور اس سے مریض ولواحقین کیلئے پیدا ہونے والے مسائل کسی وضاحت کے محتاج نہیں ، تھیلے سیمیا کے مریض معاشرے کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں، تھیلے سیمیا کا مرض معصوم بچوں کا انتہائی تکلیف دہ مسئلہ ہے

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا تھیلیسیمیاکے مرض سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام

ہفتہ 7 مئی 2016 20:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مئی۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ تھیلے سیمیا کے مرض کی شدت اور اس سے مریض ولواحقین کیلئے پیدا ہونے والے مسائل کسی وضاحت کے محتاج نہیں اور تھیلے سیمیا کے مریض معاشرے کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں، تھیلے سیمیا کا مرض معصوم بچوں کا ایک انتہائی تکلیف دہ مسئلہ ہے،آج کے دن ہمیں پاکستان کو تھیلے سیمیا سے پاک ملک بنانے تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کرنا ہے۔

ہفتہ کو تھیلے سیمیا کے مرض سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہاکہ پنجاب حکومت تھیلے سیمیا کے مریضوں کوبہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنارہی ہے ۔ حکومت کے موثر اقدامات کی بدولت تھیلے سیمیا کے کیسوں کی تعداد میں کمی ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ تھیلے سیمیا کے موذی مرض کو شکست دینے کیلئے مربوط اور مل کر اقدامات کرنا ہوں گے۔

تھیلے سیمیا کے مریض معاشرے کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔پنجاب بھر میں تھیلے سیمیا کی روک تھام کا پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہتھیلے سیمیا ایک خطرناک مرض ہے جس کی روک تھام کیلئے جتنی بھی کاوشیں اور وسائل فراہم کئے جائیں کم ہیں۔قوم کے نونہالوں کو تھیلے سیمیا سے محفوظ بنانے کیلئے جو کچھ ہو سکا کرینگے۔

متعلقہ عنوان :