لاہور سمیت صوبے بھر میں 23مئی سے پولیو مہم شروع کرنے کا اعلان

پیر 9 مئی 2016 15:18

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء) لاہور سمیت صوبے بھر میں 23مئی سے پولیو مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب میں ای ڈی اوز کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ علی جان، سی ای او پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر اجمل ملک، ایڈیشنل سیکرٹری عدنان ظفر، ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مختار حسین اور ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر منیر احمد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ای ڈی او لاہور ڈاکٹر ذوالفقار،پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی، ہیلتھ ریفارمز ٹیم سمیت صوبے بھر کے ای ڈی اوز بھی شریک تھے۔ سی ای او پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی طرف سے سرکاری ہسپتالوں میں صفائی کے ناقص انتظامات پر سرزنش کی گئی ۔جبکہ اجلاس میں 23مئی سے لاہور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں پولیو مہم شروع کرنے اعلان کیا گیا۔ڈاکٹر اجمل ملک نے ای ڈی اوز کو سرکاری ہسپتالوں میں خون کی منتقلی، آپریشن تھیٹرز کی صفائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ سیکرٹری صحت علی جان نے ای ڈی اوز کوآئندہ مالی سال کے لئے بجٹ تجاویز بھجوانے کی ہدایت بھی کی۔

متعلقہ عنوان :