ابخاریہ نے جارجیا کے دو بغیر پائلٹ طیارے مار گرائے

پیر 5 مئی 2008 20:38

تلبیسی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین05مئی2008 ) ابخاریہ اور جارجیا کے درمیان تنازع شدید ہو گیا۔ ابخاریہ نے جارجیا کے دو بغیر پائلٹ طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جارجیا کی علیحدگی پسند ابخاریہ کے ایک اعلیٰ افسر نے اعلان کیا تھا کہ جارجیا کاایک پائلٹ طیارہ مار گرایا گیا۔ اس کے بعد روسی خبر رساں ادارے انٹر فیکس نے جارجیا کا ایک اور بغیر پائلٹ طیارہ مار گرانے کی اطلاع دی ۔جارجیا کے نائب وزیر دفاع باتو کوٹیلیا نے اپنے دو طیاروں کی تباہی کی تردید کرتے ہوئے اس خبر کو گمراہ کن قرار دیا ہے۔