تھیلیسیمیا کے مریضوں کی مدد کیلئے کئی ادارے کام کر رہے ہیں ،صحت کے مسائل کے حل اور تھیلے سیمیا مرض پر قابو پانے کے لیے پوری قوم متحرک ہو جائے، پاکستان بیت المال دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں اس مرص کے علاج کے مراکز قائم کرے
صدر مملکت ممنون حسین کاتھیلیسیمیا کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب
پیر 9 مئی 2016 22:43
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مئی۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ صحت کے مسائل کے حل اور تھیلے سیمیا مرض پر قابو پانے کے لیے پوری قوم متحرک ہو جائے اور پاکستان بیت المال دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں اس مرص کے علاج کے مراکز قائم کرے۔وہ پیر کو تھیلے سیمیا کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر سائرہ افضل تارڑ ، وفاقی وزیر صحت ، شیخ آفتاب احمد ، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور ، شیخ انور عزیز ، میئر اسلام آباد اور عابد وحید شیخ، چیئر مین پاکستان بیت المال بھی موجود تھے۔
صدر مملکت نے کہا کہ تھیلے سیمیا کے مریضوں کی مدد کے لیے ملک میں کئی ادارے کام کر رہے ہیں لیکن پاکستان بیت المال کی جانب سے ایسے ادارے کا قیام بہت اہم ہے کیونکہ اس کا نیٹ ورک پورے ملک میں موجود ہے جس سے آبادی کا ایک بڑا حصہ فائدہ اٹھاسکے گا۔(جاری ہے)
اس کے علاوہ تھیلے سیمیا کا علاج بہت مہنگا اور صبر آزما ہے جس کے لیے جدید ترین سہولتوں سے آراستہ تھیلے سیمیا سینٹر کے قیام پر حکومت تعریف کی مستحق ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ تھیلے سیمیا کے علاج کے ساتھ ساتھ اس مرض کو قابو کرنے کے لیے اسباب سے آگاہی اور صحت کے بنیادی اصولوں سے واقفیت ضروری ہے۔ اس حوالے سے ملک کے مختلف حصوں میں قانون سازی کی گئی ہے لیکن ان اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اساتذہ ، علمائے کرام اور معاشرے میں احترام رکھنے والے لوگوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان تھیلے سیمیا سنٹر میں بہت بڑی تعداد میں مریضوں کاانتہائی تربیت یافتہ ڈاکٹروں اور طبی عملے کی نگرانی میں علاج کیا جاتا ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں بھی ایسے مراکز کھولے جائیں تاکہ وہ لوگ بھی فائدہ اٹھا سکیں جہاں نجی ادارہ بھی میسر نہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ صحت کے مسائل انتہائی پیچیدہ ہیں جن کے لیے سرکاری اور رفاحی اداروں کو مل کر کام کرنا چاہیے۔صدر مملکت نے پاکستان بیت المال کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ اپنے ہم وطنوں کی خدمت کر رہا ہے جن میں یتیم بچوں کی کفالت ، چائلڈ لیبر کے خاتمہ اور نوجوانوں کو برسرروزگار بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.