آم موٹاپے اور کینسر سے بچاؤ کیلئے مفید

آم میٹابولزم کو بہتر بناتا ہے جس سے موٹاپے کی روک تھام ،متعلقہ امراض سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے، تحقیق

منگل 10 مئی 2016 17:01

آم موٹاپے اور کینسر سے بچاؤ کیلئے مفید

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2016ء) آم کھانا کس شخص کو پسند نہیں اور اب تو اس پھل کا موسم بھی آچکا ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس کے استعمال سے کینسر اور موٹاپے سے متعلق امراض کی روک تھام میں بھی مدد ملتی ہے۔

(جاری ہے)

امریکا میں ہونے والی طبی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پھلوں کا بادشاہ غیرصحت بخش غذاں کے مضر اثرات کو کم اور چربی کا باعث بننے والے خلیات کو ختم کرتا ہیجب کہ آم کا استعمال انسانوں میں آنتوں کی سرگرمی کو بڑھاتا ہے اور قبض کے خلاف بھی موثر ثابت ہوتا ہے۔

تحقیق میں کہاگیا ہے کہ آم میٹابولزم کو بہتر بناتا ہے جس سے موٹاپے کی روک تھام اور اس سے متعلقہ امراض سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔ محققین کے مطابق چوہوں پر تجربات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ آم کے استعمال سے بریسٹ کینسر کے بڑھنے کی شرح میں کمی آئی۔

متعلقہ عنوان :