ایکوپنکچر کو بین الاقوامی معیار کے مطابق متعارف کروایاجائے،ڈاکٹر محمد محسن

منگل 10 مئی 2016 19:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مئی۔2016ء) ایکو پنکچر طریقہ علاج کو بین الاقوامی معیار کے مطابق متعارف کروایا جائیگا۔ایکو پنکچر طریقہ علاج کی پروموشن کے لیے خصوصی فنڈز مختص کیا جائیگا تاکہ زیادہ سے زیادہ ملکی عوام ایکو پنکچر طریقہ علاج سے استفادہ کر سکے۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹرمحمد محسن،کرنل ڈاکٹر ارشاد خان،ڈاکٹر جویریہ آف پی سی،ڈاکٹر جاویداقبال شاہ،ڈاکٹر خالد،ڈاکٹر شہزاد انور،ڈاکٹر عفت ہاشمی ،ڈاکٹر رفیع ،ڈاکٹر عالم شیر،ڈاکٹر سید محمودعلی،ڈاکٹر نورزماں رفیق،ڈاکٹر طارق چوہدری نے ایکو پنکچر میڈیکل ایسوسی ایشن لاہور کے زیر اہتمام الحمرا ہال نمبر3میں منعقدہ پانچویں میڈیسن ا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سیکرٹری ہیلتھ پنجاب مہمان خصوصی تھے انہوں نے کہاکہ حکومت کی عدم توجہ کا شکار ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ1972 میں پاکستان پہلا ملک تھا جسے عوامی جمہوریہ چین نے ایکو پنکچر طریقہ علاج کو اختیار کرنے اور تربیت کے لئے ہر ممکن تعاون اور مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی۔ ڈاکٹر محسن نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے 2003 میں صوبے کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں گریڈ اٹھارہ میں ایکو پنکچرسٹ ڈاکٹرز کی تعیناتی کی منظوری دیتے ہوئے باقاعدہ نو ٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔

جس پر تیرہ سال بعد بھی عمل درآمد نہ ہو سکا۔ا نہوں نے فیڈرل پبلک کمیشن میں قوانین سے ہٹ کرمنظور نظرایکو پنکچرسٹ ڈاکٹرز کی تعیناتی پر مذمت کا اظہار کیا۔ کانفرنس میں ڈاکٹر عبدالغفار،ڈاکٹر حفیظ چوہان ڈاکٹر ناصر کھوکھر،ڈاکٹر صومیہ داؤد،ڈاکٹر محمد اشفاق،ڈاکٹر شبیرعنایت،ڈاکٹر محمد افضل میو،حکیم اظہار احمد خاں،حکیم ثاقب مجید،ڈاکٹر عامر داؤد،ڈاکٹر عرفان صدیقی،ڈاکٹر اسماعیل اقبال،ڈاکٹر رمضان ہاشمی،ڈاکٹر ایم ایس بابر،ڈاکٹر وسیم انور،ڈاکٹر فیض بتول،ڈاکٹر نوشین،ڈاکٹر سائرہ اور ڈاکٹر سعیدہ فیصل کے علاوہ ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹر ز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :