مضر صحت کھانا کھانے سے 6 افراد کی حالت غیر،ہسپتال منتقل

بدھ 11 مئی 2016 11:40

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 مئی۔2016ء ) خانیوال میں مضر صحت کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی حالت غیر ہوگئی ،متاثرہ افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نواحی علاقے ’ آٹھ کسی‘ میں مضر صحت کھانا کھانے سے دو خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی طبیعت خراب ہوگئی۔ متاثرہ افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد میں سے 3 کو طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :