اوکاڑہ میں چار لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے

منگل 6 مئی 2008 19:00

اوکاڑہ(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین06مئی2008 ) پولیو ایک خطرناک بیماری ہے لیکن حکومت اور محکمہ صحت کی بھرپور کوششوں کی وجہ سے ملک بھر میں اس مرض پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے اور وہ دن دور نہیں جب ملک پولیو فری کہلائے گا یہ بات ای ڈی او ہیلتھ نے ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ میں تین روزہ انسداد پولیو مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ تین روزہ مہم کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال تک کی عمر کے چار لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے اس سلسلہ میں ضلع اوکاڑہ کو چالیس زونوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :