رحیم یار خان،پولیو سے محفوظ بچے ہی وطن عزیز کا روشن مسقبل ہیں، ممتاز بیگ

بدھ 11 مئی 2016 14:37

رحیم یارخان ۔ 11 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 مئی۔2016ء) پاکستان پولیو کمیٹی روٹری انٹرنیشنل کے رکن ممتاز بیگ نے کہا ہے کہ تعلیم اورلبا س کی طرح اچھی صحت کی فراہمی بھی والدین کی بنیادی ذمہ داری ہے۔پولیو سے محفوظ بچے ہی وطن عزیز کا روشن مسقبل ہیں۔ ڈینگی، خسرہ، ہیپاٹائٹس اور کینسر تک کا علاج ممکن ہے لیکن پولیو وائرس سے متاثرہ بچے کا علاج نا ممکن ہے۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ پرائمری سکول دھڑی شاملی میں پولیو آگاہی مہم کے دوران انہوں نے کہا کہ پانچ سال سے کم عمرتمام بچوں کو انسداد پولیو کی ہر مہم میں ویکسین کے دو قطرے پینے سے بچے عمر بھر کی معذوری سے محفوظ ہو جاتے ہیں ۔اس موقع پرڈسٹرکٹ مینیجر ادارہ تعلیم آگاہی رحیم یار خان فرحان عامر نے کہا پولیو کے خاتمہ کیلئے معاشرہ کے ہر فرد کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔

سکول پرنسپل غلام اسحاق نے بتایا کہ انسداد پولیو کی ہر مہم میں محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھر تعاون سے بہت جلد اس موذی مرض سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔اس موقع پر نرسری، پری نرسری کلاسز کے بچوں کوپولیو ویکسین کے قطرے پلانے کے علاوہ ان میں پولیو سٹوری تصویری بکس، پنسلیں،بیجز اوراساتذہ میں پولیو شرٹس ،کیپس،سپیکنگ بکس و دیگر تحائف تقسیم کئے گئے ۔