رحیم یار خان،غیرمعیاری مشروبات‘برف گولے‘ گلے سڑے پھل ‘سبزیوں ‘غیرمعیاری مٹھائیوں کی فروخت پرآئندہ 2ماہ کے لیے پابندی عائد

بدھ 11 مئی 2016 14:37

رحیم یارخان ۔ 11 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 مئی۔2016ء) رحیم یارخان میںآ ئندہ 2ماہ کے لیے دفعہ144نافذکردی گئی۔تفصیلات کے مطابق ڈی سی اورحیم یارخان کیپٹن (ر)ظفراقبال نے ضلع بھرکی ریونیوحدودمیں لوکل اورغیرمعیاری مشروبات و جوس‘برف کے گولے‘ غیرمعیاری آئسکریم ‘ خراب یاگلے سڑے پھل ‘سبزیاں ‘غیرمعیاری مٹھائیوں اوربغیر ڈھکی اشیاء کی فروخت پر2ماہ کے لیے مکمل پابندی لگاکردفعہ 144نافذکردی ہے ۔

(جاری ہے)

دفعہ144کانفاذ11مئی 2016ء سے نافذالعمل ہوگا اوراس سلسلہ میں تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان کوآگاہ کرتے ہوئے پابندی پرعملدرآمدیقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔