چین میں جان لیوا وائرس پھیلنے سے ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد اٹھائیس ہو گئے ،،، حکام نے وائرس کے ذریعے پھیلنے والی بیماری کے وبائی شکل اختیار کرنے کا خدشہ ظاہر کردیا

بدھ 7 مئی 2008 11:47

بیجنگ (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین07مئی2008 ) چین میں جان لیوا وائرس پھیلنے سے ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد اٹھائیس ہو گئی ہے۔ جبکہ حکام نے وائرس کے ذریعے پھیلنے والی اس خطرناک بیماری کے وبا ئی شکل اختیار کرنے کا خدشہ ظاہرکردیا ہے ۔ چینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہاتھ ، پیروں اور منہ میں پیدا ہونے والے وائرس میں مبتلا ہو کر گزشتہ روز مزید دو بچے چل بسے جس کے بعد وائرس سے ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد اٹھائیس ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

وائرس نے سب سے ذیادہ چین کے وسطی، مشرقی اور جنوبی صوبوں کو متاثر کیا ہے۔ جہاںاموات کی شرح سب سے ذیادہ ہے ۔ وائرس نے سب سے ذیادہ بچوں کو متاثر کیا ہے۔ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد پندرہ ہزار تک پہنچ گئی ہے۔جبکہ حکومت کی جانب سے وبا سے نمٹنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ وائرس مارچ میں پھیلنا شروع ہوا تھا اور اس نے سب سے پہلے چین کے مشرقی صوبوں کو متاثر کیا تھا۔ چین نے وائرس سے نمٹنے کے لئے عالمی ادارہ صحت سے بھی مدد طلب کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :