چینی سائنسدانوں یک عظیم کامیابی

زیکا وائرس اور کوتا ہ سری کے درمیان تعلقا ت کا پہلا براہ راست ثبوت دریافت کرلیا چوہوں پر کئے گئے تجربات کامیاب ثابت ہوئے

جمعرات 12 مئی 2016 16:23

چینی سائنسدانوں یک عظیم کامیابی

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مئی۔2016ء) چینی سائنسدانوں نے گذشتہ روز چوہوں پر تجربات میں جسم کے مقابلے میں سر کا چھوٹا ہونے (کوتاہ سری )کا ذیکاوائر سے تعلق ہونے کا پہلا براہ راست ثبوت دریافت کر لیا ہے ۔ کوتاہ سری ایک طبی حالت ہے جس میں جینن یا نومولود کے سر میں غیر معمولی ذہن کی نشوونما ہوتی ہے ، یہ سر معمول سے چھوٹا ہوتا ہے ، نومولود وں میں چھوٹے سروں کے کیسوں میں ڈرامائی اضافہ زیکاوائرس برازیل اور دوسرے ممالک میں تیزی سے پھیلنے کے پیش نظر برازیل اور دوسرے ممالک میں دریافت کیا گیا ، بیشتر کیسوں میں کوتاہ سروں والے نومولودوں کی مائیں زیکا وائر س سے متاثر تھیں ، سائنسدانوں کو شبہ تھا کہ زیکا انفیکشن اور کوتاہ سروں کا آپس میں قریبی تعلق ہے تاہم ان کے پاس کی تصدیق کا کوئی براہ راست ثبوت نہیں تھا ۔

(جاری ہے)

نئی دریافت ایک اجتماعی تحقیق پراجیکٹ میں کئی گئی ہے جو چینی اکادمی سائنسز کے ادارہ جینیٹکس اینڈ ڈویلپمنٹ بائیولوجی میں ژو ژی ہینگ اور انسٹی ٹیوٹ آف مائیکرو بائیولوجی اینڈ ایپڈیمالوجی کے ساتھ چن شین فینگ کی قیادت میں اکادمی فوجی طبی سائنسز کے زیر اہتمام کیا گیا ۔ سائنسدانوں نے ایک چینی مریض سے حاصل کئے جانے والے زیکا وائرس کے جرثومے چوہے کے دماغوں میں داخل کئے ان چوہوں نے ایسے بچوں کو جنم دیا جن کے سر جنیاتی طورپر غیر معمولی تھے ۔

چینی سائنسدانوں کی تحقیق سے زیکا وائرس کے مطالعے کے لئے جانوروں کا پہلا ماڈل فراہم ہو گیا ہے ، ان کے نتائج جمعرات کو ” جرنل سیل سسٹم سیل “میں آن لائن شائع کئے گئے ۔ چن نے کہا ہمیں امید ہے کہ اس ماڈل کو ادویات اور ویکسین کے تجربات میں استعمال کیا جا سکتا ہے جس سے زیکا انفیکشن کے علاج اور انسداد میں مدد ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :