وزیر اعظم کی جانب سے کم آمدنی والے طبقے کو رہائشی سہولتوں کی فراہمی اور بجلی کے بحران پر قابو پانے کےلئے اقدامات کرنے ہدایت، ایران اور سعودی عرب کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں کی منظوری، وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا

بدھ 7 مئی 2008 16:03

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین07مئی2008 ) وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا ہے۔ اجلاس میں وزارت ہائوسنگ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کم آمدنی والے طبقے کو رہائشی سہولتیں فراہم کرنے کےلئے واضح حکمت عملی مرتب کرے۔ وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی نے واپڈا کو ہدایات دیں کہ ملک میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کےلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ توانائی کے بحران کے حوالے سے کابینہ کی خصوصی میٹنگ بلائی جائے گی۔ اجلاس میں ایران اور سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشتوں کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں وزرا نے اپنی پنی وزارتوں اور محکموں کے حوالے سے رپورٹ پیش کی جبکہ وزیر اعظم نے وزرا پر حکومت کی جانب سے دیے گئے سو روزہ پروگرام پر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :