پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا

جمعہ 13 مئی 2016 12:57

پشاور۔13 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 مئی۔2016ء) خیبر پختونخوا میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا ہے جس کے بعد خیبر پختونخوا میں 5 اور ملک بھر میں پولیو کیسوں کی تعداد 10 ہو گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ضلع بنوں گاؤں کوٹکہ محمد خان فیض طالب عباس یونین کونسل خواجہ کی 12 ماہ کی صائمہ دختر رفیع اللہ میں پولیو وائرس کی تصدیق کر دی گئی ہے بچی کو او پی ڈی کی صرف ایک خوراک دی گئی تھی۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں اب تک پانچ بچے پولیو کا شکار ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :