اورکزئی ایجنسی میں پولیو مہم کے انتظامات مکمل، 172 ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں

جمعہ 13 مئی 2016 15:15

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مئی۔2016ء) اورکزئی ایجنسی میں پولیو مہم کے انتظامات مکمل، 172 ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔پولیٹیکل ایجنٹ اورکزئی نے بچوں کو قطرے پلا کر افتتاح کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اورکزئی ایجنسی میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کے انتظامات مکمل کر لئے گئے۔پی اے اورکزئی محمد زبیر خان نے بچوں کو قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیو مہم کے انتظامات کے حوالے سے ایجنسی سرجن اورکزئی ڈاکٹر محمد ادریس نے صحافیو ں بتایا کہ 16 مئی سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے دوران 37400 بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے۔ جن کے لئے 142 موبائل، دو ٹرانزٹ اور 28 فکسڈ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اورکزئی ایجنسی میں 41 ایریا انچارج کی نگرانی میں پولیو عملہ گھر گھر بچوں کو قطرے پلانے کے فرائض انجام دے گاجن کو فرائض کی ادائیگی کی حوالے سے سخت ہدایات جاری کی گئی ہے۔ انہوں نے ایجنسی بھر میں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے قبائلی عمائدین اور عوام بلخصو ص علماء کرام سے بھر پور تعاون کی اپیل کی۔

متعلقہ عنوان :